ایران اور وینزویلا دو انقلابی اور برادر ممالک ہیں، نیکلاس مادورو
شیعیت نیوز: وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو نے کہا ہے کہ نسل پرستی، سامراج اور استکبار کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے تہران اور کاراکاس کا مشترکہ مؤقف ہے اور ایران اور وینزویلا دنیا میں نئے نظام کے ظہور کے ہراول دستے میں شمار ہوتے ہیں۔
وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو اپنے یوریشیائی دورے کے تیسرے مرحلے میں گزشتہ روز تہران پہنچے ہیں۔ انہوں نے ایران کے ہسپانو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران اور وینزویلا کی انقلابی تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور اس کے بعد تعلقات کا نیا باب کھلنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد تہران اور کاراکاس کے مابین براہ راست پرواز شروع کی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پابندیوں کے درمیان وینزویلا کو تیل کی فراہمی میں ایران کا اقدام اس کے عوام کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو گزشتہ روز اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔ وینزویلا کے صدر ایران کے صدر حجت الاسلام رئیسی کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ قائد انقلاب اسلامی سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین کا ٹرمپ کی بغاوت کی کوشش پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل
دوسری جانب وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا دنیا میں ایک غیر نوآبادیاتی نظام کے ظہور کے پیش رو ہیں۔
ہسپانوی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ایران اور وینزویلا دنیا میں ایک نئے عالمی نظام کے ظہور کے علمبردار ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے دورے پر آئے وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو نے ہسپانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ وینزویلا کے تعلقات باہمی سیکھ اور تعاون پر مبنی ہیں۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان بھائی چارہ اور یکجہتی مضبوط ہے کیونکہ ہم اس جنگ میں ایک دوسرے کو شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔
مادورو نے ایران کے وینزویلا کو تیل بھیجنے کے اقدام کے بارے میں کہا کہ وینزویلا میں ایرانی جہاز کی آمد غیر معمولی تھی، اس وقت ہم نے امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ اقتصادی دہشت گردی کی وجہ سے اپنی چار ریفائنریز بند کر دی تھیں، ہمارے پاس ایندھن نہیں تھا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پابندیوں کے درمیان وینزویلا کو تیل کی فراہمی میں ایران کا اقدام اس کے عوام کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔







