یمن

یمن میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں21 جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: خبری ذرائع نے گزشتہ شب رپورٹ دی کہ یمن کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 21 جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے سینٹر کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے کے پہلے ہفتے میں صعدہ، الحدیدہ، تعز اور نہم میں سعودی اتحاد کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 3 عام شہری جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے مرکز نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جون کے پہلے ہفتے میں بارودی سرنگوں اور باقی بچے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں توہین رسالتؐ کے خلاف ایم ڈبلیوایم ملتان کی احتجاجی ریلی

یہ ایسے میں ہے کہ سعودی عرب کی توقعات کے برخلاف، سات سال سے جاری اس جنگ میں اسے یمنی عوام کی مزاحمت کا سامنا ہے اور اس دوران اسکی اہم اقتصادی تنصیبات پر یمنی فوج کے جوابی حملوں نے طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی بھی مجرمانہ ہے اور یمنی حکام کا کہنا ہے کہ بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام میں امریکا اور اس کے اتحادی بھی برابر کے شریک ہیں – یمنی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس جنگ میں امریکا سعودی اور اس کے اتحادیوں کو ہر حال میں شکست ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button