بھارت میں توہین رسالتؐ کے خلاف ایم ڈبلیوایم ملتان کی احتجاجی ریلی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام بھارتی چینل پر حضرت محمد (ص) کی شان میں ہونے والی گستاخی کیخلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید کا پڑھنا، سمجھنا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا، سرکار اور بی جے پی مسلمان اور اسلام دشمنی میں حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ عالمی سطح پر بھارتی ہرزہ سرائیوں کو بے نقاب کرے، او آئی سی اور اقوام متحدہ اسلام مخالف اقدامات کا نوٹس لیں، بھارتی جنتا پارٹی کا ماضی اسلام دشمنی سے بھرا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دین کے دشمن جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور امریکی اسلام پر عمل پیرا ہیں، علامہ صادق جعفری
علامہ نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کے دل زخمی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، ہماری جانیں حرمت رسول پر قربان ہیں، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، ریلی سے مولانا عمران ظفر، سید قمر عباس نقوی، عاطف حسین، سید ندیم عباس کاظمی، نعیم عباس کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔







