اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او ملتان ڈویژن کے زیراہتمام برسی امام خمینی اور یوم تاسیس پر کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں آئی ایس او ملتان ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر عباس حیدری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خطاب کیا۔

شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام علی پور گھلواں ضلع مظفر گڑھ میں آئی ایس او کے پچاسویں یوم تاسیس اور برسی امام خمینی (رح) کی مناسبت سے تجدید عہد و عزم نو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی سطح پر منعقد ہونیوالی کانفرنس میں آئی ایس او ملتان ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر عباس حیدری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD ) کی متعصبانہ بیلنس پالیسی ، ایکبار پھر بےگناہ شیعہ جوانوں کودہشت گرد بناڈالا

پروگرام میں سابقین، ممبران و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے آئی ایس او کی پچاس سالہ خدمات اور امام راحل سید روح اللہ خمینی کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button