اسرائیلی پولیس کی بدترین زہریلی آنسو گیس شیلنگ، نوجوان فلسطینی گرفتار

08 جون, 2022 01:38

شیعیت نیوز: اسرائیلی پولیس کی جانب سے مقبوضہ یروشلم سے متصل دیہات میں زہریلی آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی وجہ سے  فلسطینی دیہاتیوں کو سانس لینے میں سخت دشواری  پیش آرہی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے سلوان اور راس خمیس نامی دیہات پر چھاپے مارے ہیں اور اس دوران بغیر وقفے کے مسلسل شیلنگ کی ہے۔ تاکہ فلسطینی اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

مسلسل کی گئی شیلنگ کے نتیجے میں پورے علاقے میں زہریلی آنسو گیس پھیل گئی ہے اور شہریوں کا  دم لینا مشکل ہو گیا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس کی متواتر شیلنگ کے علاوہ یہاں فائرنگ بھی کی ہے۔  اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو رام اللہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اس 21 سالہ  نوجوان کا نام جہاد بیرات ہے۔ اس کی گرفتاری ایک فوجی چیک پوسٹ سے کی گئی ہے ، جو کہ کفر ملک نامی گاوں کے قریب ہے۔

دوسری جانب رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع علاقوں نبی سالھ میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیں کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرنے کے علاوہ آنسو گیس بم بھی استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع قابل مذمت ہے،حماس

دریں اثنا فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس شمال مغرب میں برقع گاؤں میں اسرائیلی فوجی چوکی کےقریب دھماکے کے نتیجے میں دھوئیں کے بادل بلند ہوئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملٹری پوائنٹ پر ایک دھماکہ ہوا۔ اس جگہ پر دھویں کے اٹھتے ہوئے بادل دیکھے گئے۔ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ قابض فورسز نے علاقے میں بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

23 دسمبرسے برقہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان تصادم کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس مقام پر اسرائیلی ریاست نے’حومش‘ یہودی کالونی کے آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے کیے گئے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں پر حملے کیے جب کہ حومش کالونی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک صہیونی ہلاک 23 زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ مہینے کی 17 تاریخ کو آباد کاروں نے ایک بڑا حملہ کیا جو تقریباً شہریوں کے خلاف قتل عام میں تبدیل ہو گیا لیکن 25 گھروں کوشدید نقصان پہنچا۔

8:33 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔