اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فوجی جوانوں پر حملوں میں ملوث 7 دہشت گرد واصل جہنم

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران فورسز پر حملوں میں ملوث سات دہشت گردوں کو مار ڈالا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز کیے، جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حضور رحمۃ للعالمین کی شان میں گستاخی ھندوستان کے اسلام اور امت مسلمہ سے متعلق روئیے کو بے نقاب کر رہے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں واصل جہنم ہوئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button