مقبوضہ فلسطین

مئی : اسرائیلی کریک ڈاؤن میں بچوں، خواتین سمیت500 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مئی کے مہینے میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کی ماہانہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران خاص طور پر القدس شہر میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے گرفتاریوں کی شدید مہم جاری رہی۔ القدس میں ان گرفتاریوں کا مقصد فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روکنا تھا۔

بیت القدس میں شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ اور شہید ولید الشریف کی تدفین کے موقع پر بھی درجنوں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ القدس میں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 320 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ یروشلم میں یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے، حماس

غزہ کی پٹی سے قابض فوج نے 10 ماہی گیروں سمیت 14 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 8 کو ایک کارروائی میں گرفتار کیا گیا جب کہ قابض فوج نے 4 نوجوانوں کو غزہ کی پٹی کے جنوب اور شمال میں سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

مرکز کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے کہا کہ مئی کے مہینے کے دوران قابض حکام نے بچوں کی  گرفتاریوں، گھروں میں نظربندی اور مالی جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ گذشتہ ماہ قابض فوج نے 47 بچوں اور  15 خواتین کو حراست میں لیا۔گرفتار کیے جانے والے بچوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی حکام نے کل شام غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسجد ابراہیمی کے قریب آرام کےلیے وقف علاقے میں فوجی چوکی پر تعینات قابض اسرائیلی فوج نے اسی علاقے کی رہائشی افنان محمد ادریس کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ چوکی سے گزر رہی تھی۔ قابض اسرائیلی فوجی اسے اپنے ساتھ لے گئے۔پہلے اسے ایک قریبی فوجی چیک پوسٹ پر لے جایا گیا جس کے بعد اسے وہاں سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button