لبنان

حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں نے صیہونیوں کے خواب منہدم کر دیئے

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائل نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر دیں ۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مختلف قسم کے ایک لاکھ سے زائد میزائل ہیں۔

اسرائیلی اخبار معاریو نے آج اتوار کے روز رپورٹ دی کہ صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس مختلف قسم کے ایک لاکھ میزائل ہیں ۔

اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2006 میں لبنان کے خلاف دوسری جنگ کے بعد حزب اللہ کی میزائل ٹیکنالوجی میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ اسرائیل کیلئے حظرے کی گھنٹی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اب تک کئی بار حزب اللہ کے میزائلوں کے حوالے سے رپورٹیں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: دیالہ صوبے میں داعش کے دہشت گردانہ حملے میں 11 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے

کچھ عرصہ قبل واللا نیز وب سائٹ نے حزب اللہ کے میزائلوں کی پیشرفت کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا تھا کہ حزب اللہ کے پاس ڈیڑھ لاکھ میزائل ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیل کی جانب 10 سے 30 ہزار تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔

صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ سیف القدس جنگ کے دوران تل ابیب اور اسدود پر بہت زیادہ میزائل فائر کئے گئے۔

دوسری جانب بعض نیوز ذرائع نے لبنان کی سرحد پر صیہونی فوج کی مشکوک تقل و حرکت کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، لبنانی میڈیا نے آج لبنانی سرحد پر اسرائیل کی مشکوک نقل و حرکت کی خبر دی ہے۔

المنار کے خبر نگار ”علی شعیب” نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صیہونی فوجیوں کی لبنانی بارڈر پر مشکوک حرکتوں کی ایک ویڈیو نشر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح سترہ صیہونی فوجی دو اسرائیلی ساختہ ’’مرکاوا‘‘ ٹینک کی مدد سے ’’العدیسہ کالونی‘‘ کے جنوب میں ’’خلۃ المحافر‘‘ میں الیکٹرانک سینسر سے لیس لوہے کی باڑ تک پہنچے اور مقبوضہ لبنان کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایک گھنٹے کے اس سرچ آپریشن کے بعد صیہونی فوجی ’’بلیو لائن‘‘ تک پہنچے بغیر واپس چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button