رہبر معظم انقلاب عالمی استکبار کے خلاف مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما ہیں، شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز : پیر کے روز الاحد نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سابق قائدین سید حسن نصراللہ اور ان کے نائب سید ہاشم صفی الدین کی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ان کے جنازے کا جلوس ایک واضح سیاسی پیغام تھا کہ مزاحمت اپنی قیادت، مجاہدین اور عوام کے ذریعے قائم و دائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق قائدین کے ساتھ ان کے گہرے اور قریبی تعلقات تھے اور سب امام خمینی کی قیادت میں عمل کرتے تھے اور ان کے وصال کے بعد موجودہ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں آگے بڑھتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : طیارہ بردار جہازوں کے باوجود ایران کی ثابت قدمی ناقابل شکست ہے، ایرانی جنرل
شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ شہید قائدین کی نماز جنازہ دراصل مزاحمت کے تسلسل، اس کی قوت کی بحالی اور عوامی یکجہتی کے اعادے کا عہد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا سیاسی پیغام یہ تھا کہ مزاحمت، اس کی قیادت، مجاہدین اور عوام دونوں شہید سیکریٹری جنرلز کے دکھائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کی راہ کی قیادت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ نبھایا جا رہا ہے۔







