یمن

سعودی اتحاد جنگ بندی سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، ناصر العاطفی

شیعیت نیوز: یمن کے وزیر دفاع ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد، اپنے پٹھو فوجی اہلکاروں کو دروبارہ منظم کرنے اور نئے منصوبے نیز حکمت عملی تیار کرنے کے لئے جنگ بندی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے سعودی اتحاد میں شامل ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی نہیں کی جا رہی ہے اور ان کے مجرمانہ رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ یمنی قوم کو ایسے دشمنوں کا سامنا ہے جو امن کی زبان نہیں سمجھتے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کے خلاف دشمنوں کی کوئی آرزو پوری نہیں ہو سکتی اور یمن کی مسلح افواج ہر جارحیت کا مزید سختی سے جواب دیں گی۔

یمن میں دو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے مگر سعودی اتحاد کی جارحیت مسلسل جاری رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی دہشت گردوں نے ایک دن میں 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

دریں اثنا سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی ایک سو گیارہ بار خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف صوبوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں کی فضا میں پروازیں کیں اور مختلف علاقوں پر بمباری کی جبکہ یمنی شہریوں کے مکانات پر فائرنگ کی اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سعودی عرب نے امریکی حمایت یافتہ عرب اتحاد کی سربراہی کرتے ہوئے یمن کے خلاف مارچ 2015ء سے فوجی جارحیت کا آغاز کیا اور مستعفی یمنی صدر کو واپس لانے کی خاطر یمن کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر دی۔

سعودی عرب کا یہ جارح اتحاد ہزاروں یمنیوں کی شہادت اور زخمی ہونے، لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی، ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور قحط اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کے سوا اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button