لبنان

بیروت کے علماء کا امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی پیغام

: بیروت کے علماء کی انجمن نے امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں مظلوموں کی دادرسی کے اپنے عہد پر تاکید کی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، بیروت کے علماء کی انجمن نے امام خمینی (رہ) کی تینتسویں برسی کے موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انقلاب کی کامیابی دراصل ان تمام مستضعفین اور عالمی استکبار و شیطان بزرگ امریکہ سے آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کی فتح ہے۔ ایسی شیطانی حکومت کہ جو تمام فتنوں، جنگوں، انسانی قتل اور بدبختی کا سبب ہے، درحقیقت (امریکہ کی) صیہونی حکومت اور اس کے مقدسات کی حمایت ہمارے دعوے کو صحیح ثابت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منحوس امریکی بلاک سے الگ نہ ہوئے اور غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطین امام خمینی (رہ) کے دل و دماغ میں تھا، اسی وجہ سے ایران میں انقلاب آنے کے فوراََ بعد اسرائیلی سفارت خانے میں فلسطینی سفارت کا قیام عمل میں آیا۔

عالمی یوم القدس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، امام خمینی (رہ) کی خواہش تھی کہ فلسطین امت اسلامی اور اس کے ضمیر میں ایک زندہ مسئلہ رہے۔

آخر میں بیروت علماء کونسل نے امام راحل سے تجدید بیعت کی خاطر اور ان کے راستے کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی اور خدا سے انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button