اہم ترین خبریںپاکستان

منحوس امریکی بلاک سے الگ نہ ہوئے اور غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو استعماری قوتوں سے آزادی کے لئے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے،یہ دنوں اور مہینوں کا کام نہیں جہد مسلسل کی ضرورت ہے

شیعیت نیوزـ: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کا اسلام آباد میں برسی امام خمینی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ اپنے غلاموں کو امریکی نیشنل انٹرسٹ کے لئے استعمال کرتا ہے جس نے بھی امریکہ پر اعتماد کیا وہ ہمیشہ دھوکے میں رہا،امام خمینی نے امریکہ کو بدترین مکار قرار دے کر یہ ثابت کیا کہ انسانیت اور عوام کی بھلائی اسی میں ہے کہ اس کے حکمران امریکہ پر انحصار ختم کرے،ہمارے وہ حکمران جو اپنے آپ کو کمانڈو کہتے تھے امریکی وزیر خارجہ کے ایک ٹیلی فون کال پر ڈھیر ہو گئے،پاکستان کو امریکی جنگ میں جھونک کر قوم کو ایک دلدل میں پھنسایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خانہ فرہنگ راولپنڈی کے زیراہتمام “امام خمینی کے نظریات و افکار کا جائزہ” کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد

انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم میں اس فکر کو عام کیا جانا چاہئے کہ ہم کسی کی غلامی کو برداشت نہیں کرینگے،پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ استعمار اور اس کے حواری اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے،ہر محب وطن پر فرض ہے کہ وہ قوم میں شعور پیدا کریں تاکہ آزادی کی حفاظت کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں، منحوس امریکی بلاک سے الگ نہ ہوئے اور غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا،ہمیں تقسیم کرکے امریکہ اور اس کے حواری ملک کی سالمیت کی خلاف وار کرنے کی مکمل تیاری میں مصروف ہیں،ملک میں اتحاد بین المسلمین ہی استعماری سازشوں سے مقابلے کا اصل ہتھیار ہے،امریکہ نے جو طبقہ ہم پر مسلط کیا ہوا ان کیخلاف خاموشی ملک کو ایک ناقابل یقین نقصان سے دوچار کرے گا،پاکستان میں کمزور اور غلام حکمران امریکہ کی خواہش ہے تاکہ وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت امام خمینی(رہ) کے اصولوں میں خالص اسلام محمدی کا اثبات اور امریکی اسلام کی نفی سرفہرست ہے، سیدہ زہرا نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو استعماری قوتوں سے آزادی کے لئے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے،یہ دنوں اور مہینوں کا کام نہیں جہد مسلسل کی ضرورت ہے،ہمارا پایہ تخت اس وقت اسلام باد میں نہیں واشنگٹن میں ہے ہم پر استعماری فیصلے مسلط ہو رہے ہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے یہ مغربی غلام سرگرم ہے،ہم اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،ہمارے پاس کھونے کو اب کچھ نہیں،ہم مادر وطن کو کھونے نہیں دینگے ہم سب کچھ قربان کرینگے لیکن ان وطن فروشوں کو تسلیم نہیں کریں گے،ہم ایک آزاد قوم ہے آزاد جئیں گے آزاد مرینگے،لیکن امریکی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button