اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم ہوئی تو فوج تباہ اور ملک 3 ٹکرے ہو جائیگا، عمران خان

اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، روپیہ گر رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے، اگر ملک دیوالیہ ہو گیا تو کیا ہوگا؟ سب سے پہلے فوج ہِٹ ہوگی۔

شیعیت نیوز:  سابق وزیراعظم پاکستان و پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ’’بول نیوز‘‘ کے پروگرام میں اینکر سمیع ابراہیم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جس نے بھی سازش کرکے ہمیں ہٹایا یہ امریکہ کی ہر قسم کی غلامی کریں گے، امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اسرائیلی اور انڈین لابی امریکہ میں مل کر کام کرتی ہے، یہ لوگ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، میرے جانے پر ہندوستان میں کیوں خوشیاں منائی گئیں؟ کیونکہ میں آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہوں جب کہ یہ امریکہ کی ہر قسم کی بات مانیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے بعد سب سے پہلے فوج کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد ہم سے وہی کروایا جائے گا جو یوکرین سے کروایا گیا، ہمیں ڈی نیوکلیئرائز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ شبیر میثمی کی مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر عطا تارڑ سے ملاقات

عمران خان نے کہا کہ پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں، اگر پاکستان کی ایٹمی قوت ختم ہوئی تو اس کے تین حصے ہوں گے، یہ پہلے سے پلان بنے ہوئے ہیں، انڈیا کا کوئی بھی تھنک ٹینک اٹھا کر دیکھ لیں وہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے منصوبے تیار کرکے بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے، فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، روپیہ گر رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے، اگر ملک دیوالیہ ہو گیا تو کیا ہوگا؟ سب سے پہلے فوج ہِٹ ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button