شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ شبیر میثمی کی مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر عطا تارڑ سے ملاقات

02 جون, 2022 12:30

شیعیت نیوز: صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی، ملی اور مذہبی حوالے سے درپیش مشکلات کے بروقت حل کے لیے مذہبی جماعتوں اور قائدین کیساتھ باہمی روابط کے فروغ پر کام کیا جائے گا۔ لاہور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں شیعہ رہنماوں کے وفد نے صوبائی وزیر عطاء تارڑ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ پر بھی دباؤ تھا،امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے،عمران خان

ملاقات میں شیعہ علماء کونسل لاہور کے رہنماء قاسم علی قاسمی، سید حسن شاہ ترمذی اور محمد صغیر ورک شامل تھے۔ ملاقات میں قومی، ملی اور مذہبی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عزاداری سیدالشہداء پر ایف آئی آرز سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے گفت و شنید کی گئی۔ عطاء تارڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی ان تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔

7:12 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔