مشرق وسطی

کویتی کھلاڑی خلود المطیری نے اسرائیلی کھلاڑی سے کھیلنے سے انکار کردیا

شیعیت نیوز: کویت کی ایک کھلاڑی خلود المطیری نے وہیل چئیر فنسنگ کے عالمی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

کویت کی کھلاڑی خلود المطیری نے وہیل چئیر فنسنگ کے عالمی مقابلے سے اس وقت اپنا نام واپس لے لیا جب انہیں علم ہوا کہ پیرا اولمپکس کے اس مقابلے میں ان کے مدمقابل اسرائیلی کھلاڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کی ہے، اس کی حرمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، حماس

اس سے قبل اس سال ہی مئی میں کویت شطرنج چمپئین شپ میں بدر الھجرہ نے مقابلہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا جب ان کا مقابلہ بھی اسرائیلی کھلاڑی سے ہونا تھا۔

قابض اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پہلے بھی متعدد کھلاڑی ایسا کرچکے ہیں، تاکہ فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ وہ اسرائیل سے نارمل تعلقات کی بھی مزاحمت پیش کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب کویت کے ایک ممتاز عالم دین اور زندگی بھر قبلہ اول کے دفاع میں بات کرنے والے مبلغ احمد القطان طویل علالت کے بعد کل سوموار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید صیاد خدایی کے قتل کا بلاشبہ منہ توڑ جواب دیں گے، میجر جنرل باقری

واضح ر ہے کہ الشیخ القطان 80  اور نوے کی دہائی کے اوائل میں منبروں کے سب سے ممتاز اور مشہور مبلغین میں سے ایک تھے جو مسجد اقصیٰ کے  دفاع میں بات کرتے تھے۔

القطان 1946 میں پیدا ہوئے۔ کویت سٹی میں پرورش پائی  کویت ہی میں مختلف دینی اداروں سے اسلامی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے سنہ 1969 میں ٹیچرز انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔

اپنی زندگی کے آغاز میں ’’القطان‘‘ کویت میں کمیونسٹوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ پھر اسلامی تحریک سے واقف ہوئے اور اسلامی بیداری کے سرکردہ مبلغین میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button