ایران

شہید صیاد خدایی کے قتل کا بلاشبہ منہ توڑ جواب دیں گے، میجر جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے ایک پیغام میں مدافع حرم کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر تعزیب اور تہنیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ ان معزز شہید کے قتل کا بلاشہ منہ توڑ جواب دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل محمد باقری کا پیغام درج ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

میں پاسبان حرم اور مدافع حرم کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر قائد اسلامی انقلاب (مدظلہ العالی)، پاسداران اسلامی انقلاب، اسلامی مزاحمت کی راہ میں جہد و جہد کرنے والوں اور ان کے اہل خانے پر تعزیب اور تہنیت پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءوذاکرین اور فعال شخصیات کوسیکیورٹی نہ دینا حکومت اور آئی جی سندھ کی نا اہلی اور غفلت ہے، علامہ ناظرعباس تقوی

بلاشبہ؛ پیارے اور عزیز صیاد خدایی جنہوں نے اپنی زندگی، نظام کی روشن راہ میں جدوجہد کرتے ہوئے اہل بیت (ع) سے محبت اور انقلاب کے اعلی نظریات اور اسلامی نظام اور وطن عزیز کی سلامتی، عزت و افتخار کے دفاع میں گزاری؛ ہمیشہ کے لیے اللہ رب العزت کی طرف ہجرت کرنے والوں، قربانیاں دینے والوں اور جنگ کے محافظوں کے نمونہ ہیں جو عزت اور مردانگی کے دائرے میں خلوص، گمنامی اور سادہ زندگی کی انتہا میں بسر کرتے ہیں۔

ان عظیم شہید کا قتل، انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی بے حیائی اور تذلیل اور مزاحمتی محاذ کے خلاف ذلت آمیز شکستوں پر پردہ ڈالنے کی ان کی مذموم کوششوں کی نشانی ہے اور یہ یقیناً لا جواب نہیں رہے گا۔

میں اللہ رب العزت سے ان عظیم شہید کیلئے اعلی درجات اور حضرت ابا عبداللہ حسین (ع) سے ان کی صحبت اور آپ کےا ہل خانے، لواحقین اور ان کے نقش قدم پر چلنے والوں کیلئے صبر و مزاحمت کی دعا کرتا ہوں۔

میجر جنرل محمد باقری

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر

متعلقہ مضامین

Back to top button