یمن

یمنی مسلح افواج نے سعودی اتحاد کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ کر دیا

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے پیشرفتہ جاسوس ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے تباہ کیا گیا ۔

المیادین نے اسی طرح ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے تاہم اس سے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جاسوسی ڈرون، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے گرا چکی ہیں جن میں امریکی ڈرون بھی شامل ہیں۔

یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ و جارحیت کے دوران یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی دفاعی طاقت و توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف کئے جانے والے بڑے اور تباہ کن جوابی حملے خود یمنی فورسز کی توانائیوں کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی تقسیم کی بیرونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی، سربراہ مہدی المشاط

دوسری جانب یمن کے ایک فوجی ذریعے نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دی ہے

یمن میں جنگ بندی سمجھوتے پر دو اپریل سے عمل درآمد شروع ہوا ہے تاہم جارح سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے سنیچر کی شب المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن جنگ بندی معاہدے کی ایک سو چونتیس بار خلاف ورزی کی ہے ۔

یمنی ذرائع کے اعلان کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں نے مآرب ، تعز ، حجہ ، الجوف ، صعدہ ، الصانع اور البیضا صوبوں کی فضاؤں میں جاسوسی پروازیں انجام دیں جبکہ توپوں سے گولہ باری کی اور راکٹ حملے بھی کئے ۔

جارج سعودی اتحاد اور اس کے زرخریدوں نے صوبہ حجہ ، مآرب ، صعدہ، الضلعیہ اور البیضاء صوبوں میں بعض اہداف کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا ۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرانڈبرگ نے یکم اپریل کو یمن میں دومہینے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبردی تھی۔

گرانڈبرگ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور جارح سعودی اتحاد نے اقوام متحدہ کی تجویزپر دومہینے کے جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس پر دواپریل شام سات بجے سےعمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یاد دہانی کرائی کہ اس جنگ بندی کا مقصد یمن کے عوام کو تشدد اور تکلیف و اذیت سے باہر نکالنا بالخصوص اس ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے ایک امید پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button