یمن

سعودی دشمن کے ساتھ جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، یمنی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے مقابلے میں یمن کی مسلح افواج کی استقامت و پامردی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی دشمن کے ساتھ جنگ اب دفاعی پہلو سے جارحانہ شکل اختیار کر گئی ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع اور یمن کے چیف آف آرمی اسٹاف محمد العاطفی نے یمن کے دفاعی کمانڈروں کے تربیتی ورکشاپ میں منعقدہ ایک تقریب کے اختتام پر کہا کہ یمن کی مسلح افواج اپنی ہم آہنگی کی بدولت نہ صرف سعودی دشمن کے سامنے تسلیم نہیں ہوئیں بلکہ وہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ کو دفاعی حالت سے منھ توڑ جوابی حملے دے کر مزید شدت پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس سعودی اتحاد کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی مکمل توانائی رکھتی ہیں اور سعودی دشمن کی کسی بھی طرح کی کارروائی اس کی ذلت و رسوائی اور خمیازہ بھگتنے پر منتج ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانہ ہم جنس پرستی جیسے غلیظ عمل کی ترویج میں کوشاں، ریاست خاموش تماشائی

محمد العاطفی نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد میں شامل دشمن ممالک اس وقت سماجی انتشار، اختلاف و تفرقہ، غاصبانہ قبضے اور یمن کے قومی سرمائے اور ذرائع کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یمن کی مسلح افواج اپنے ملک کی سرزمین کے دفاع سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ یمنی عوام میں اتحاد و یکجہتی اور انھیں حالات سے باخبـر کئے جانے کے ساتھ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرتے ہوئے کامیاب ہوا جا سکتا ہے اور تمام مسائل و مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یمن کے پریس ذرائع نے سعودی اتحاد کی جانب سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد نے چھیانوے بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں من جملہ مأرب، تعز، حجه، الجوف، صعده، الضالع اور البیضاء پر راکٹ اور توپ خانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبے الحدیدہ کے الفواہہ علاقے پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں متعدد عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button