اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات اور اظہار یکجہتی

انہوں نے شیری مزاری صاحبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور امریکی سامراج سے آزادی کی جدوجہد میں آپکے ساتھ ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کا مرکزی راہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

وفد نے ان کے غیر قانونی گرفتاری کو حکومتی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی،اور ان کیساتھ ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا علامہ احمد اقبال رضوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: دختر رسولؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے گستاخ ملعون آصف اشرف جلالی کی کراچی میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش

انہوں نے شیری مزاری صاحبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور امریکی سامراج سے آزادی کی جدوجہد میں آپکے ساتھ ہیں ۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی،علامہ شیر علی انصاری، ملک اقرار حسین،سید محسن شہریار ،مظاہر شگری شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button