اہم ترین خبریںپاکستان

دختر رسولؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے گستاخ ملعون آصف اشرف جلالی کی کراچی میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش

سولجر بازار جیسے شیعہ نشین علاقے میں موجود نشترپارک میں کہ جس سے چند قدم کے فاصلے پر کراچی کا سب سے بڑا عزاداری کا مرکز محفل شاہ خراسان اور عزاخانہ زہراؑ قائم ہے اس طرح کا فرقہ وارانہ اجتماع اور اس میں ایک گستاخِ دختر رسولؐ کا خطاب شہر کا امن خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے ۔

شیعیت نیوز: شیعیان حیدر کرارؑ کراچی کا پرزور مطالبہ سامنے آگیا، دختر رسولؐ ، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون آصف اشرف جلالی کا کراچی میں جلسہ روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نام نہاد تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور شہزادی کونین ، دلبند مصطفیٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان مقدس میں بدترین گستاخی کرنے والے ملعون آصف اشرف جلالی نے 28 مئی بروز ہفتہ نشتر پارک کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور سے کراچی آکر شرپسندی پھیلانے کی کوشش کرنے والے اس فرقہ پرست گستاخ ناصبی مولوی آصف اشرف جلالی نے نشتر پارک میں آل سندھ سنی کانفرنس کے عنوان سے اجتماع کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس گستاخ آصف اشرف جلالی کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف نہ صرف شیعہ بلکہ لاکھوں اہل سنت عوام اور علماء و مشائخ نے بھی کھل کی مذمت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملعونہ گل بخاری نامی ایک بدکار عورت کی فرزند رسولؐ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی

سولجر بازار جیسے شیعہ نشین علاقے میں موجود نشترپارک میں کہ جس سے چند قدم کے فاصلے پر کراچی کا سب سے بڑا عزاداری کا مرکز محفل شاہ خراسان اور عزاخانہ زہراؑ قائم ہے اس طرح کا فرقہ وارانہ اجتماع اور اس میں ایک گستاخِ دختر رسولؐ کا خطاب شہر کا امن خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے ۔

شیعیان حیدر کرارؑ سندھ حکومت، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز ، کورکمانڈر کراچی اور مقتدر اداروں نے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملعون آصف اشرف جلالی کے کراچی میں داخلے پر پابندی عائد کی جائےاور نشتر پارک میں ہونے والے اس فرقہ وارانہ اجتماع کی اجازت منسوخ کی جائے ۔ بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button