واشنگٹن کو روس کے اثاثے سیل کرنے کا کوئی حق نہیں، امریکی وزیر خزانہ بیان

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو روس کے سینٹر بینک کے اثاثوں کو سیل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ روسی اثاثوں کو روکنا غیر قانونی ہے اور امریکہ کو روس کے سینٹرول بینک کے اثاثے سیل کرنے کا کوئی حق نہيں ہے۔
جینیٹ یلین نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ کی شروعات کی وجہ سے امریکہ کو روس کے سینٹرل بینک کے اثاثوں کو سیل کرنے کا کوئی حق نہيں ہے تاہم امریکی اتحادیوں سے اس بارے میں مذاکرات جاری ہے کہ یوکرین کی تعمیر نو کا خرچہ روس سے کیسے وصول کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اٹلی میں نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف پھر بڑے پیمانے پر مظاہرے
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا اور یہی موضوع اس ہفتے جی-7 کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کا اصلی مسئلہ ہوگا اور ان ممالک کے حکام اس بات کی کوشش میں ہیں کہ وہ روس کو اس بات کے لئے مجبور کریں کہ وہ یوکرین میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے۔
جینیٹ یلین نے اسی طرح چین کے تعلق سے کہا کہ محسوس یہ ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین نے جو سخت پالیسی اختیار کی ہے وہ اشیاء کی پیداوار کی جانب ایک اہم رکاوٹ بن گئی ہے اور یہ موضوع خرچے میں اضافے اور اقتصادی رونق میں کمی کا سبب بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی کارکردگی، عالمی اقتصاد کی ترقی میں اہم اثر رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ یوکرین کو تین مہینے پورے ہونے میں صرف کچھ دن ہی باقی بچے ہیں اور اس جنگ سے اب تک دونوں فریق کو سیکڑوں ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور روس نے امریکہ اور مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل، تنازع کو طولانی کرنے اور خطرناک نتائج کا سبب بنے گا۔