سربراہ مرکزی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کی شیعہ علماءکونسل کے رہنماعلامہ عارف واحدی سے ملاقات

21 مئی, 2022 00:02

شیعیت نیوز:  مرکزی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی، صاحبزادہ سید اسامہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن غلامان امریکہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عوام امریکہ کی غلامی اور امریکہ کے غلاموں سے بیزار ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر مختلف مسالک اور فقہوں کے درمیان مشترکات اور اتحاد و وحدت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فرقہ واریت کے خاتمے اور امت کے ایک ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن نے امت کی عظمت بیان کرتے ہوئے امت خیر اور امت وسط کہا ہے، اس قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے لئے ملکی سطح پر مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

7:05 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top