اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے مزاحمت کی کی بڑھتی محبوبیت کا پتہ چلتا ہے، سید حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے مزاحمت کی کی بڑھتی محبوبیت کا پتہ چلتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں ملک کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت اور اس کے نتائج، تحریک مزاحمت اور اس کے اسلحوں کی حمایت میں پیغام ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سبھی دھمکیوں اور خوف کا ہدف لبنانی عوام کو ڈرانا اور انہیں راہ سے بھٹکانا تھا، انہوں نے کہا کہ اس کا نہ صرف یہ کہ کوئی نتیجہ نہیں نکلا بلکہ لبنانی عوام کی تین مرحلے کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت ان دھمکیوں کا دندان شکن جواب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات روسی وزارت خارجہ کی حمایت

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے خاص طور پر ایسے وقت جب ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کامیابی ایسے وقت ملی ہے جسے روکنے کے لئے خوب کوششیں کی گئیں۔

سید حسن نصر اللہ نے اسی طرح حالیہ انتخابات میں ایران کی مداخلت پر مبنی کچھ افراد اور دھڑوں کی الزام کے جواب میں استفسار کیا ایک بار بھی آپ نے انتخابات میں ایرانی سفارت خانے کے کسی ملازم کی طرف سے مداخلت دیکھی، حالانکہ انتخابات کے دوران امریکی سفارت خانے کی طرف سے مداخلت نظر آئی اور انتخابات کے دوران سعودی عرب کے سفیر ہہت سرگرم دکھائی دیئے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک عظیم فتح تھی جس پر ہمیں فخر ہے، خاص طور پر جب ہم اس جنگ کی حالت کو دیکھتے ہیں اور جو کچھ اس میں استعمال ہوا اور خرچ ہوا اسے دیکھتے ہیں۔

اتوار کو لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں مزاحمتی دھڑا ایک بار پھر ماضی کی طرح کامیاب ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button