مقبوضہ فلسطین

حماس کاابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کے لیےخود مختار بین الاقوامی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے آزاد اور خود مختار بین الاقوامی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ قابض ریاست کا جرم کی تحقیقات نہ شروع کرنے کا فیصلہ اسے بری الذمہ نہیں بناتا۔

برہوم نے مزید کہا کہ نام نہاد اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر تامر یروشلمی کا الجزیرہ کے نمائندے کے قتل کی تحقیقات شروع نہ کرنے کا فیصلہ ماورائے عدالت قتل اور صیہونی بربریت کا ثبوت ہے۔ اس پر عالمی برادری لا تعلق نہیں رہ سکتی۔

حماس کے ترجمان نے بین الاقوامی برادری کو "تاریخی طور پر صیہونی جنگی مجرموں کا احتساب کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا صیہونیوں کے ہاتھ فلسطینی قوم کے خون سے آلودہ ہیں مگر عالمی برادری اسرائیلی جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

برہوم نے زور دے کر کہا کہ حماس صہیونی حکومت کی زیر نگرانی کسی بھی تحقیقاتی کمیشن پر اعتماد نہیں کرتی۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ "اس جرم اور اسرائیل کے تمام جرائم پر اسرائیلی لیڈروں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے پیش کرے اور غاصب اور سفاک صیہونیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ صحافیہ ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کا ارادہ نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی فضا میں اسرائیل کا فضائی ہدف پرمیزائل حملہ

دوسری جانب سٹوڈنٹس کونسل برزیت یونیورسٹی مغربی کنارے میں اسلامک بلاک نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رام اللہ کے شہر میں یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ اسلامک بلاک نے الفتح تنظیم کے مقابلے میں یہ معرکہ اپنے نام کیا ہے۔

اس کو نسل میں اسلامک بلاک نے 5,068 ووٹ حاصل کیے جب کہ یاسر عرفات کی فتح تنظیم 3379 ووٹ حاصل کرسکی۔ کونسل کی 51 نشستوں میں سے اسلامک بلاک نے 28نشستیں جیتی ہیں۔ مخالف گروپ کو 18 پر کامیابی ملی۔

برزیت کو فتح کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔ 2019ء کو الیکشن میں دونوں گروپوں کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔ حماس کے سیاسی ونگ کے ڈپٹی ہیڈ صالح العاوری نے کہا ہے کہ اس فتح نے ہماری اہلیت ثابت کردی ہے۔ یہ کامیابی شفاف انتخابات کرانے کے لیے ہماری طرف سے دبائو کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button