اہل تشیع کے علاوہ دیگر مسالک کے علماء کی جانب سے حکومتی ”یکساں تعلیمی نصاب“ کے حوالے سے کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کی گئی ، علامہ شبیرمیثمی
شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل کے مجلس قائدین کے ایک اہم اجلاس، منعقدہ اسلام آباد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی صاحب نے اپنی گفتگو میں ”ربا“ کے عنوان سے جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔
تاہم انہوں نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ اہل تشیع کے علاوہ دیگر مسالک کے علماء کی جانب سے حکومتی ”یکساں تعلیمی نصاب“ کے حوالے سے کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کی گئی جبکہ یہ بات واضح ہے کہ یہ نصاب نظریۂ پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کے لئے وجود میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیس پائپ لائن معاہدے کی دعویدار پی پی پی ایران بدنامی اور امریکہ محبت مہم میں سرگرم
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اہلیانِ گلگت بلتستان ٹورازم کے فروغ پر خوش ہیں لیکن بجا طور پر ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بے حیائی اور مذہب و ثقافت کے خلاف ہونے والی چیزوں کو برداشت نہیں کریں گے۔







