گمبہ سکردو میں متعین پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کو سب ڈویژن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

19 مئی, 2022 11:09

شیعیت نیوز: سب ڈویژن گمبہ سکردو میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو غلام علی نے فرائض منصبی انجام دینے سے پہلے صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم سے ملاقات کی اور کیک پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اسلامی رہنماؤں ، مقاومتی قائدین و سفراء کی جانب سےعلامہ راجہ ناصرعباس کو مبارکباد

اس موقع پر دونوں شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر کو مبارکبادی دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ آغا علی رضوی نے اس موقع پر نئے سب ڈویژن میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے حق میں دعا کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سب ڈویژن کا باضابطہ افتتاح کے لیے آغا علی رضوی اور منسٹر ایگریکلچر کو جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ دعوت بھی دی۔

4:34 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top