افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی تصویر اور علامت کی نقاب کشائی

19 مئی, 2022 08:58

شیعیت نیوز: فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی شہادت کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی علامت اور تصویرکی نقاب کشائی کی گئی۔

نقاب کشائی کی اس تقریب میں افغانستان کی عبوری حکومت کے بعض حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ کابل میونسپلٹی نے فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کی شہادت کے ایک ہفتہ بعد یہ اقدام انجام دیا ہے۔

طالبان حکومت نے بھی الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی صحافی کے قتل کی مذمت کی تھی۔ گذشتہ ہفتہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کم عمر بچوں کو موت کی سزا دینے پر اقوام متحدہ کی مذمت

دوسری جانب افغانستان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نے اس ملک کی مشکلات کے حل کے لئے بین الاقوام مدد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی سربراہ ڈیبورا لاینز نے منگل کے روز کابل میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں جنگ اور متخاصم دھڑوں کی حمایت نہیں کرتا اور جنگ کو افغانستان کے مفاد میں نہیں سمجھتا۔

ڈیبورا لاینز نے افغانستان میں ہوئی کچھ ترقی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں کے بارے میں اطلاع پہونچنی چاہیئے۔

اس ملاقات میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ڈیبورا لاینز کے بیان کی قدردانی کرتے ہوئے حجاب سے متعلق ہدایات، منشیات کی پیداوار پر روک اور اسلحوں سے پاک ہونے کے آپریشن سمیت افغانستان کے تازہ حالات کے بارے میں کہا، سوشل سکورٹی، اداروں میں بدعنوانی کے سد باب، داعش کے خاتمے اور منشیات کے خلاف جد و جہد جیسی افغانستان کی موجودہ سچائی کو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا تک پہونچنا چاہیئے۔

5:15 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top