پی ٹی آئی گلگت بلتستان حکومت کی شیعہ علماءکونسل کےسربراہ علامہ ساجد نقوی سے تعاون کی اپیل

18 مئی, 2022 12:07

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سابق گورنر راجہ جلال حسین اور سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ شیخ منیر حسین، علامہ سید اسد عالم نقوی اور ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورسے جبری لاپتہ شیعہ صحافی زاہد عباس ملک کے اغواءکی ایف آئی آردرج

وفد نے گلگت بلتستان اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خالد خورشید نے علامہ ساجد نقوی سے تعاون کی اپیل کی, تاکہ جی بی کی تعمیر و ترقی میں اسلامی تحریک پاکستان کے متحرک کردار کو بروئے کار لایا جا سکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیراعلیٰ کی تجویز کو عوام کی فلاح و بہبود اور جی بی کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت سوچ کا حامل قرار دیا اور ان کو یقین دلایا کہ ان کی پیشکش پر غور و خوص کے بعد اسلامی تحریک پاکستان جلد فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ نور الحق قادری نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا۔

 

10:35 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top