ایران

عالمی تنظیموں کو افغانستان، فلسطین اور یمن کی تبدیلیوں پر مناسب رویہ اپنانا ہوگا، عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو افغانستان، فلسطین اور یمن کی حالیہ تبدیلیوں پر مناسب رویہ اپنانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، سلواکیہ کی خاتون نائب وزیر خارجہ ’’اینگرید بروثکوا‘‘ جو ایران اور سلواکیہ کے نائب وزرائے خارجہ کی سیاسی مشاورتوں میں حصہ لینے کیلئے، ایران کے دورے پر ہیں، نے کل بروز منگل کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ایک ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی سیاسی نشستوں کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک سیاسی، اقتصادی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے و نیز بین الاقوامی میدان میں تعاون بڑھانے پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں نئی تبدیلی نہیں آئی، خطیب زادہ

ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد کو نئے تجارتی اور اقتصادی امور پر بات چیت کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔

انہوں نے خطے کی حالیہ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے جنگ اور نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی مخالفت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے خطے بشمول افغانستان، فلسطین اور یمن میں ہم عام لوگوں، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچانے کے المناک مناظر دیکھ رہے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی اور یورپی اداروں اور تنظیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک مناسب رویہ اپنائیں اور اس مسئلے پر زیادہ توجہ دیں۔

باہمی سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تقویت کی اہمیت پر زور

دراین اثنا سلواکیہ کی خاتون نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سیاسی نشست پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تقویت کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button