ایران

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں نئی تبدیلی نہیں آئی، خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں نئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور چند موضوعات ایجنڈے میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سعید خطیب زادہ نے کل بروز منگل کو ارنا نمائندے کے سوال کے جواب میں کیا جنہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں نئی خبر سے متعلق سوال اٹھایا تھا۔

اس موقع پر ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے پچھلے دور سے اب تک کوئی نئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی بغداد میں ممکنہ ملاقات سے متعلق اظہار رائے کیے بغیر کہا کہ اس طرح کی تمام بات چیت کی طرح، میٹنگ میں بھی کئی مسائل اٹھائے گئے، جن میں بات چیت کو آگے بڑھانے کا طریقہ اور فالو اپ کی سطح بھی شامل ہے، جو مستقبل کے لیے دونوں فریقوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نے کہا تھا کہ تہران اور ریاض کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پا گئے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ مستقبل قریب میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آيۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے آيت اللہ الحاج فاطمی نیا کی نماز جنازہ پڑھائی

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیٹو کی توسیع اور مغرب کیجانب سے روسی سلامتی کے تحفظات کو نظر انداز کرنا یوکرین کی موجودہ صورتحال کی وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کی توسیع یوکرین کی موجودہ صورتحال کا سبب ہے۔

خطیب زادہ نے بتایا کہ نیٹو کو یہ جان لینا چاہیے کہ تصادم کے راستے کا کوئی اچھا انجام نہیں ہوتا،اور آج ہم یوکرائن میں جو کچھ بھی دیکھ رہے ہیں، کی جڑ نیٹو کی توسیع اور مغرب کی جانب سے ممالک خاص طور پر روس کی سیاسی اور سلامتی کے تحفظات اور ایک دہائی قبل طے پانے والے معاہدے کو نظر انداز کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تزویراتی تعلقات ہیں اور ہم کسی کو ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button