ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کے 7 نئے اراکین کون کون ہیں؟؟؟
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز نئے پارٹی چیئرمین کے علاوہ شوریٰ عالی (سپریم کونسل) کے 7 نئے اراکین کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔
اراکین شوریٰ عمومی نے خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 4 علمائے کرام اور 3 ٹیکنوکریٹس کو آئندہ تین سال کیلئے کثرت رائےسےرکن شوریٰ عالی منتخب کیا۔
نومنتخب اراکین شوریٰ عالی میں پنجاب سے علامہ عبد الخالق اسدی، سندھ سے علامہ مختار احمد امامی، گلگت سے علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ اور اسلام آباد سے ماہر تعلیم مولانا پروفیسر سید امتیازعلی رضوی شامل ہیں۔
جبکہ 4 منتخب ٹیکنوکریٹس میں سےسکردو سے سابق ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان کاچوزاہد علی خان ،اسلام آباد سے ماہر تعلیم نثارعلی فیضی اور پشاور سے قاسم رضا بنگش کو رکن شوریٰ عالی منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شہر کراچی کو ایک بار پھر سے بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،علامہ ناظر عباس تقوی
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کل 21 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 14 علمائے کرام اور 7 ٹیکنو کریٹس شامل ہیں۔ اس سال علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ حیدر عباس عابدی ،علامہ حیدر علی جوادی،علامہ ہاشم موسوی ،برادر عارف قمبری اوربرادر اکبر موسوی کی مدت مسئولیت کے اختتام پر نئے اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔
ملک بھر سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی رہنماؤں نے نو منتخب اراکین شوریٰ کو انتخاب پر مبارک پیش کی ہےاور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔







