جوہری حملے کا خطرہ، روس کےجوہری وار ہیڈ میزائل فن لینڈ کی سرحد پر منتقل
شیعیت نیوز: ایک برطانوی میڈیا ذریعے نے دعویٰ کیا کہ روس، فن لینڈ کی سرحد پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کو منتقل کر رہا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے پیر کو دعویٰ کیا ہے کہ جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے روسی میزائل یونٹ فن لینڈ کے ساتھ ملنے والی ملک کی سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مرر اخبار کے مطابق پیر کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں الیگزینڈر موبائل میزائل یونٹ کی تعیناتی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر ایک ہائی وے سے فن لینڈ کی سرحد تک سفر کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو ہیلسنکی کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے اپنی تجویز کا باضابطہ اعلان کرنے کے فوراً بعد ریلیز کی گئی تھی، اس اقدام کی روسی صدر ولادیمیر پوتن نے طویل عرصے سے مخالفت کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ سات الیگزینڈر بیلسٹک میزائل سسٹم فن لینڈ کے ساتھ روسی سرحدی شہر کی طرف روانہ ہیں۔
روس کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس سے کہا تھا کہ اگر شمالی یورپی ممالک، فن لینڈ اور سویڈن نے اپنی سرزمین پر فوجی اڈے قائم کیے تو ماسکو اپنی یورپی سرحدوں پر جوہری ہتھیار تعینات کر دے گا۔
مرر کے مطابق الیگزینڈر میزائلوں کی ایک مکمل یونٹ ویبرگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ میں روس کے تیل پر پابندی لگانے کے موضوع پر اتفاق رائے نہیں ہے، جوزف بورل
دوسری جانب روسی فوج نے پولینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع یوکرین کے فوجی اڈے کو میزائل حملے کر کے تباہ کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے مغربی شہر لویو میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں عسکری سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یوکرین کی عسکری قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل بحیرہ اسود میں جہازوں سے داغے گئے تھے۔ ہماری بہادر افواج نے روسی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔
یوکرین کا شہر لویو اپنے محل وقوع کے باعث دیگر شہروں کی نسبت روسی حملے سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا تھا لیکن اب روسی فوج نے اس شہر پر حملے کے لیے بحیرہ اسود کو استعمال کرنے کا فیصلہ ہے۔
ادھر برطانوی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد ڈونباس پر مکمل قبضے کے لیے پیش قدمی کی ہے تاہم یہ کافی سست روی کا شکار ہے۔







