اہم ترین خبریںپاکستان

یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی لاہور میں احتجاجی ریلی

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔

مقررین نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے آج بھی انسانیت کے خلاف امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ویتنام جنگ کے دوران برسائے جانے والے کیمیائی بموں کے مہلک اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانیوالے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ ، آئی ایس او کراچی کی احتجاجی ریلی

رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف الحسین الحسینی کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر میں نوجوانان امامیہ، شیطان عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔

عارف حسین کا کہنا تھا کہ یوم مردہ باد امریکہ یعنی امریکی سامراج کیخلاف صدائے احتجاج، دنیا کے تمام محروموں کا ساتھ دینا، فلسطینی کاز کو فلسطینیوں کی آرا کے متعلق حل کرنے کا نعرہ اور ظالم طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا دن ہے۔

دنیا میں ہونے والے تمام فسادات کی جڑ امریکہ ہے اور اسرائیل اس کا ثمر ہے، اسرائیل کے ناپاک وجود سے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔ 14 مئی 1948 کو فلسطین کی مقدس سرزمین پر برطانیہ کی مدد سے صیہونی طاقتوں نے اسرائیل پر قبضہ مسلط کیا اور اس کے 2 دن بعد ہی 16 مئی کو امریکہ نے اس قبضہ کو تسلیم کیا اور اسرائیل کا معترف ہوا۔

مظاہرہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی شعار درج تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button