ایران مشرق وسطیٰ کی ’’سب سے زیادہ غیر مستحکم کرنے والی‘‘ اہم طاقت ہے، جنرل ایرک کوریلا

13 مئی, 2022 12:41

شیعیت نیوز: مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے کمانڈ سنٹر سنٹکام کے کمانڈر جنرل ایرک کوریلا نے سعودی سرکاری میڈیا کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ ایران، خطے کو سب سے زیادہ غیر مستحکم بنانے والی ایک اہم طاقت ہے۔

العربیہ کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل ایرک کوریلا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس طاقت (ایران) کے ساتھ مقابلے کے لئے ہمیں پورے خطے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایران کو، پورے خطے کو سب سے زیادہ غیر مستحکم بنانے والی مشرق وسطیٰ کی ایک اہم طاقت سمجھتا ہوں جبکہ اس حوالے سے امریکہ کا موقف یہ ہے کہ ہم جوہری طاقت کے حامل ایران کو کبھی قبول نہ کریں گے درحالیکہ ایران کے ساتھ جُڑی ہماری پریشانیاں، اس کی جوہری توانائیوں کی نسبت کہیں بڑھ کر ہیں!

امریکی جنرل نے ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام، مبینہ پراکسی طاقتوں کو حاصل اس کی حمایت اور مبینہ طور پر خطے کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو امریکہ کی دوسری پریشانیاں قرار دیا اور دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خطرات، ہمارے اور خطے میں موجود ہمارے سکیورٹی شراکتداروں کے فیصلہ کن اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں جبکہ سنٹکام ان کوششوں کو بروئے کار لانے کا پابند ہے!

یہ بھی پڑھیں : کچھ لوگ عراق میں بعثی حکومت کے راستے کو مکمل کرنے کے درپے ہیں، ہادی العامری

جنرل ایرک کوریلا نے سعودی عرب کے اپنے دورے کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب کا یہ دورہ ’’سماعتی دوروں‘‘ کا حصہ ہے اور میں اس کے علاوہ بھی سعودی عرب کے کئی ایک دوسرے دورے بھی کروں گا۔

امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ خطے کے یہ دورے، زیادہ تر یہاں موجود اپنے اتحادیوں کا نقطۂ نظر جاننے کا ہی موقع دیں گے جبکہ اس کام کے دوران ہم اپنے خطے کے اتحادیوں کی سکیورٹی میں موجود شگاف، انہیں لاحق خطرات اور ان کی سکیورٹی کے لئے مناسب مواقع کی تلاش میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی جنرل کو سعودی عرب کے قریب الوقوع دورے سے قبل مصر روانہ کیا گیا تھا جبکہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو 90 دنوں کے اندر اندر خطے کے بارے اپنے مشاہدات کو اپنے اعلی عسکری حکام تک پہنچانا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2019ء سے امریکی سنٹکام کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی نے جاری سال کے آغاز میں ہی سنٹکام کی کمان کو 55 سالہ جنرل کوریلا کے حوالے کر دیا تھا جبکہ قبل ازیں اس امریکی جنرل کے پاس امریکی فوج کی اٹھارہویں ایئربورن یونٹ کی کمان تھی۔

9:05 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top