اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے حمزہ شہباز کے نیچے کام کرنے سے انکار کردیا

انہوں نے مزید لکھا کہ غیر آئینی وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کے خلاف ہے، قاتلوں، ڈاکوئوں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا، اس لئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

شیعیت نیوز: سربراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نےبحیثیت چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے مزید لکھا کہ غیر آئینی وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کے خلاف ہے، قاتلوں، ڈاکوئوں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا، اس لئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close