اہم ترین خبریںپاکستان

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

کوئٹہ بلوچستان کو امن کی ضرورت ہے۔ امن دشمن عناصر اور دھشت گرد نیٹ ورک کے خلاف ریاستی ادارے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بی این پی مینگل کے مقتول رہنما سعید احمد بلوچ کے ورثاء سے تعزیت کی۔

اس موقع پر سعید احمد بلوچ کے ورثاء فیض اللہ بلوچ اور بی این پی مینگل کوئٹہ کے صدر میر غلام نبٕی مری سے گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے کوئٹہ بلوچستان کو امن کی ضرورت ہے۔ امن دشمن عناصر اور دھشت گرد نیٹ ورک کے خلاف ریاستی ادارے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل لمحہ فکریہ ہے ٹارگٹ کلنگ قتل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاس ہیں جن پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں، محب وطن اسکاؤٹ رضا کار بھی لاپتہ کردیاگیا

انہوں نے مقتول رہنما کے ورثاء اور بی این پی کے رہنماوں کو یقین دلایا کہ قاتل دھشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لئے ہونے والی ہر جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کیوں کہ ہم آپس میں بھائی ہیں اور ہمارے دکھ سکھ مشترک ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی رہنما موسی بلوچ اور میر غلام نبی مری نے کہا کہ واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے کیونکہ قاتل نے پانچ گولیاں مار کر شہید سعید احمد بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا ہے جبکہ لوٹا کچھ نہیں تین دن گذر جانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ نے قاتل مجرموں کے حوالے سے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button