مشرق وسطی

مصر: صحرائے سینا میں مصری فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 23 ہلاک

شیعیت نیوز: صحرائے سینا میں مصری فوجیوں اور دہشت گردوں میں جھڑپ میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 5 مصری فوجی بھی مارے گئے۔

مصری فوج کے ترجمان جنرل غریب عبد الحافظ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ”سنیچر کے روز کئی جگہوں پر دہشت گردوں کو محاصرہ میں لے کر ان پر ہوائي کاروائی ہوئی جس کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔“

یہ بھی پڑھیں : شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں، محب وطن اسکاؤٹ رضا کار بھی لاپتہ کردیاگیا

مصری فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 7 دہشت گرد بدھ کی صبح کاروائی میں مارے گئے۔

عبد الحافظ نے بتایا کہ مصری فوج نے صحرائے سینا کے شمالی حصے میں ایک کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک محفوظ ٹھکانے کو ختم کر دیا جس کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس کاروارئی کے دوران 5 مصری فوجیوں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت امیر المومنین اور ذکر سید الشہداء ہمارے روح کا حصہ ہیں جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا،علامہ اقتدار نقوی

یہ کاروائی ایسی حالت میں انجام دی گئی ہے کہ سنیچر کی رات کو سوئز نہر کے مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں 11 مصری فوجی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ جھڑپ، سوئز نہر کے مشرق میں پانی کی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کے دوران ہوئی تھی۔

مصر کے مختلف علاقے منجملہ جزیرہ نمائے سینا، سنہ 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کے گرنے کے بعد سے دہشت گردانہ حملوں کی زد پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button