مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائی میں گرفتار فلسطینیوں کی مشروط رہائی

11 مئی, 2022 09:43

شیعیت نیوز: رمضان المبارک کےآخری ایام میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے کچھ فلسطینیوں کی مشروط طور پر رہا کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی قانون دان خالد زبارقہ نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ سے گرفتار فلسطینیوں کو مشروط طور پررہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بعض فلسطینیوں کو گھروں میں نظر بندی کی شرط پر اور بعض کو مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکام نے نادر نشتہ، آدم خلائلہ، عمر مصطفیٰ، عبدالرحمان ابو کف، بلال کنانی اور تامر محامید کو رہا کیا۔

ان فلسطینیوں کی 15 مئی تک گھروں میں ںظربندی کی شرط کےتحت رہائی عمل میں لائی گئی ہے جب کہ انہیں رواں ماہ کی 30 تک القدس سے باہر رہنا ہوگا۔

قابض اسرائیلی فوج نے پانچ مئی کو اسرائیل کی نام نہاد 74 ویں یوم آزادی کے موقعے پرمسجد اقصیٰ سے 50 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حملوں کی اسرائیلی دھمکیاں مسترد، ھنیہ عن قریب روس کا دورہ کریں گے، ابو مرزوق

دوسری جانب طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج کے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے اور شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس پر چھاپے کے نتیجے میں  ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

نابلس میں فلسطینی انجمن ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ ایک نوجوان کو پیٹ میں براہ راست گولی لگی، جب کہ سات دیگر ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے سانس لینا محال ہو گیا۔

قلقیلیہ کے عزون قصبے میں جھڑپوں میں 92 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی سفاک فوجیوں نے قصبے کا مرکزی دروازہ بند کر دیا جس سے دونوں مقامی لوگوں کی نقل و حرکت بند ہو گئی۔

اس دوران یہودی آباد کاروں کا ایک گروہ قصبے کے داخلی راستے پر جمع ہوا اور اس  نے مقامی باشندوں پر حملہ کر دیا جو اسرائیلی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اس اچانک حملے کی خبر رسانی کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو بھی آباد کاروں نے مارا پیٹا اور پتھراؤ کیا۔

دریں اثنا، اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران خود ساختہ چھوٹے بموں کا نشانہ بننے سے متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

6:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top