ایف آئی اے کی شیعہ دشمنی، حفظ قران سینٹرز کے آرگنائزر وصال حیدر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

10 مئی, 2022 14:55

شیعیت نیوز: ایف آئی اے کی شیعہ دشمنی جاری، 400 حفظ قرآن مدارس کے سربراہ سید وصال حیدر نقوی دوبارہ گرفتارایف آئی اے کی شیعہ دشمن پالیسیاں جاری ہیں۔

پاکستان بھر میں 400 حفظ قرآن مدارس کا انتظام چلانے والے سید وصال حیدر نقوی کو تیسری ایف آئی آر درج کر کے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔سید وصال حیدر نقوی پر اس سے پہلے بھی ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور اداروں سے تفتیش میں مکمل تعاون کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انہدام جنت البقیع کے خلاف اسلامی تحریک کے زیراہتمام سکردو میں احتجاجی جلسے کا انعقاد

یاد رہے کہ سید وصال حیدر نقوی موسسہ علوم قرآن جماران کے بانی و موسس ہیں اور ان مدارس سے اب تک ہزاروں طالب علم حفظ قرآن مکمل کرچکے ہیں۔

9:04 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top