حکومت کی تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مِلا بلکہ حالات مزید گھمبیر ہو گئے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

10 مئی, 2022 14:07

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں۔ حکومت کی تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مِلا بلکہ حالات مزید گھمبیر ہو گئے ہیں۔ حکمرانوں کی عافیت اسی میں ہے کہ مہنگائی پر قابو پائیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، گلگت بلتستان کے تنظیمی دورے پر روانگی سے پہلے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حیران کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محنت کش طبقہ دشمن کے بالمقابل صف اول میں کھڑا ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے 35 روپے فی کلو فروخت ہونیوالے پیاز کے نرخ 120 روپے سے بڑھ چکے ہیں۔ اسی طرح دیگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ دالیں، چاول، گھی، کوکنگ آئل، گوشت کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ عام آدمی کے استعمال کرنیوالا مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرے گی یا گزشتہ حکومت کی طرح یہ بھی اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام کو کرپشن کے الزامات کی لوریاں دے گی۔ انہوں نے کہا علامہ ساجدعلی نقوی کی ہدایت پر اسلامی تحریک کا وفد گلگت بلتستان کے دورے کے دوران مختلف ورکرز کنونشن اور اجلاسوں میں شریک ہوگا۔

9:28 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top