مشرق وسطی

قدس پر اسرائیل کی یلغار خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرناک ہے، احمد ابو الغیط

شیعیت نیوز: عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد ابو الغیط نے مسجد الاقصیٰ کو زمان اور مکان کی نظر سے تقسیم کرنے کی صیہونی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس پر اسرائیل کی یلغار خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرناک ہے۔

عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد ابو الغیط نے صیہونی حکومت کے ہر اس مؤقف یا بیان کی پوری طرح مخالفت کی ہے جس کا مقصد بیت المقدس کی تاريخی و قانونی حیثیت کو بدلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنت البقیع میں اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی توہین کی قومی اسمبلی میں گونج

انہوں نے قدس اور مسجد الاقصیٰ پر صیہونی حکومت کی حاکمیت اور مالکانہ حق کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدس کی تحفظ میں فلسطینی قوم کی مزاحمت و استقامت کی حمایت کرتے ہیں۔

احمد ابو الغیط نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس اور اسکے مقدس اسلامی و عیسائی مقامات پر اسرائیل کے کسی بھی طرح کے حق کا دعویٰ، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت نےگریٹر اسرائیل منصوبے کے تابوت پر آخری کیل لگا دی، سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ

دوسری طرف اردن کی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق کمیٹی نے صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مسجد الاقصی پر اسرائیل کی حاکمیت پر مبنی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو ارب مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

اس درمیان صیہونی میڈیا میں ایسی رپورٹیں شائع ہوئی ہیں جن میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت کو ایک ہفتے کا مہمان بتایا گیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ نفتالی بینیٹ ایک ہفتے کے اندر اپنی حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button