مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قابض پولیس کے حملے

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض پولیس نے جمعہ کی صبح تک تل ابیب کے قریب ایلاد حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ حملے میں جمعرات کی رات تین اسرائیلی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔

جنرل سیکیورٹی سروس اور دیگر خصوصی دستوں کی مدد سے حملہ آور مزاحمت کاروں  کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی۔

اسرائیلی قابض پولیس نے 19 سالہ اسعد یوسف اسعد الرفائی اور 20 سالہ صبحی عماد صبحی ابوشقیر کو مرکزی ملزمان قرار دیا ہے۔

اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے میں الزاویہ، دیر بلّوط اور رافات سمیت متعدد فلسطینی دیہاتوں کا محاصرہ کیا۔ تمام داخلی راستے بند کرنے کے بعد مکینوں کو گاؤں میں محصور کر دیا گیا۔ متبادل سڑکوں پر جانے کی کوشش کرنے والی فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : شجاع و بابصیرت انسانی حقوق کے علمبردار نامور صحافی شہید خرم ذکی کو ہم سے بچھڑے6برس بیت گئے

رام اللہ کے دیر ابو مشعل گاؤں میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے چلائی گئی دھاتی گولیوں سے دو فلسطینیوں کے سر زخمی ہوئے۔

نابلس میں آباد کار گروہوں نے عوریف قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں اور کاروں پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران فلسطینیوں کی ملکیتی تین گاڑیوں کو جلا دیا گیا۔

اسی طرح کا ایک حملہ رام اللہ کے مشرق میں واقع مخماس قصبے میں بھی ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض حکام نے آج مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے داخلی راستوں کی مکمل بندش میں اتوار تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ العاد حملے کے ردعمل کے طور پر  ایک مختصر اجلاس کے دوران کیا گیا۔ تاحال حملے میں تین اسرائیلی جہنم واصل ہوئے ہیں۔

یہ بندش جمعرات اورجمعہ کو درمیانی شب تک گذشتہ منگل کو لگائی گئی تھی۔عالمی برادری کے تسلیم شدہ علاقوں غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں فلسطینی سرزمین کے ٹکڑے کرنے کی اسرائیلی پالیسی ہے جو فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت پر حملہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button