مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج نے فلیگ مارچ میں ناکامی کے بعد قبلہ اول پردھاوے بولے، کمال الخطیب

شیعیت نیوز: اندرون فلسطین میں قائم اسلامی تحریک ک سرکردہ رہنما الشیخ کمال الخطیب نے کہ ہے کہ رمضان المبارک کےدوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے پیچھے اسرائیل کا رمضان میں بیت المقدس میں متنازع مارچ منعقد کرنے میں ناکام رہنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماہ صیام کے دوران سرکاری سطح پر یہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا مگر اس میں ناکامی کے بعد اسرائیلی ریاست نے یہودی آباد کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولے۔

کمال الخطیب نے ایک پریس بیان میں کہا کہ آباد کار اس حکومت کی بنیاد ہیں اور ان میں سے اکثریت دائیں بازو کے ووٹرز کی ہے۔ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہوا وہ اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ کی طرف سے کی گئی معاونت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شہر میں چاقو زنی حملے میں تین افراد ہلاک، سات زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ قبلی مسجد پر حملے اور قابض فورسز کی جانب سے مسجد کے منبر کے گرد شیشے کے ٹوٹنے سے جو کچھ ہوا وہ خطرناک اور صلاح الدین کے منبر کو جلانے کے مترادف ہے۔

کمال الخطیب نے وضاحت کی کہ القبلی مسجد پر حملے اور بے حرمتی کرنا، غاصب قابض افواج کی طرف سے قالینوں کو جوتوں سے روندنا اسرائیلی طاقت اور استکبار کے عنصر کو نئے حقائق مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں نے کل جمعرات کے روز قبلہ اول میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے اور یہودی آباد کاروں کے دھاووے ناکام بنانے کی مہم شروع کی ہے۔

دوسری طرف کل منگل کی شام کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرانتظامیہ کو نماز عشا سے قبل اذان ادا کرنے سے روک دیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ صحن براق میں اسرائیلی حکام کی ایک تقریب ہو رہی ہے۔ نماز عشا سے ان کی تقریب میں خلل پڑے گا۔

ادھر سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم قومی کمیٹی برائے دفاع قبلہ اول کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی علم بردار انتہا پسند تنظیموں نے یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کو قبلہ اول میں داخل ہو تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button