اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی شہر میں چاقو زنی حملے میں تین افراد ہلاک، سات زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیل کے وسطی شہر العاد میں چاقو زنی کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مبیّنہ طور پر حملہ آوروں نے چاقو گھونپنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی ہے اور بعد میں وہ دونوں جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور پولیس نے انھیں پکڑنے کے لیے شاہراہوں کی ناکا بندی کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کے پاس کلہاڑی تھی اور اس نے دو مقامات پر چھ افراد پر چاقو زنی سے حملہ کیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دوحملہ آوروں نے شہر ایک پارک میں راہگیروں پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین سے موصولہw کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پردو ملزموں کی موجودگی سے انکار نہیں کیا۔ ان میں سے ایک نے آبادکاروں پر کلہاڑی سے وار کیے اور دوسرے نے فائرنگ کی ہے۔

اسرائیلی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ بلدیہ العاد نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔اسرائیلی پولیس ایک ایسی کار کی تلاش میں ہے جو جائے وقوعہ سے بھگا کر  لے جائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا مذاکرات کو امریکہ روکے ہوئے ہے، ایرانی ترجمان سعید خطیب زادہ

قبل ازیں اسرائیل کے چینل 13 ٹیلی ویژن یہ اطلاع دی تھی کہ جمعرات کی شام اسرائیل کے وسطی شہر العاد میں چاقو حملے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اہلکار کم سے کم چار افراد کا علاج کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے نزدیک ہونے والی کارروائیوں پر، جن میں 3 صیہونی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، حماس اور جہاد اسلامی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے اعلی عہدیدار محمد حمید نے کہا ہے کہ مسجدالاقصی ہماری ریڈ لائن ہے اور اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کی جانب سے اس پر یلغار کا رد عمل سامنے آیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی اس کارروائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رد عمل قدس کے غاصبوں کی جانب سے جاری جارحیت کا جواب ہے اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی اور اس پر حملے کا جواب دیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button