اہم ترین خبریںپاکستان

اصغریہ تحریک و اے ایس او کے زیر اہتمام حیدرآباد میں عید ملن پارٹی کا شاندارانعقاد

انجنئیر حسین موسوی نے کہا کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی شاعر ایسا ہو کہ جس نے دین کو پڑھا ہو، جس کی وجہ سے شاعری میں بیان ہونے والی اکثر باتیں تاریخی اعتبار سے مستند نہیں ہیں

شیعیت نیوز: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اسلامی احکام کے متعلق معلومات کی کمی ہے، ضروری ہے کہ ہماری مجالس کے عنوان و موضوعات فقہی احکام کی معلومات پر ہونا چاہئے، جو اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی، منظم تحریک کی علامت ہے کہ وہ معاشرے کی علمی سطح کی بلندی کیلئے کوشاں ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد علیؑ بھٹائی نگر پارک حیدرآباد میں عید ملن پارٹی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انجنئیر حسین موسوی نے کہا کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی شاعر ایسا ہو کہ جس نے دین کو پڑھا ہو، جس کی وجہ سے شاعری میں بیان ہونے والی اکثر باتیں تاریخی اعتبار سے مستند نہیں ہیں، بدقسمتی سے وہ شاعری کی دُھن بھی بھارتی غنا کے طرز پر بنائی جاتی ہیں، وہ بھی بہت حد تک نقصاندہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک اپنے پروگرامات اور یونٹس کی سطح پر ان چیزوں کے خلاف عملی جدوجہد کرتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن غلامان امریکہ ملک میں رسوا ہو چکی ہے اور پوری قوم یک آواز کہہ رہی ہے کہ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے،علامہ مقصودڈومکی

عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے کہا کہ اصغریہ تحریک اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے برسرپیکار ہے، حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ، شجرکاری مہم، فقہی احکام کی آگاہی اور دین شناسی تحریک بہت حد تک سندھ میں دین مبین حق کے ثمرات حاصل کرتے ہوئے بیداری کا علم بلند کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک وطن عزیز پاکستان میں ملت جعفریہ کی سربلندی کیلئے کوشاں اور امت کے خلاف ہونے والی سازشون کو علمائے حق کی سرپرستی میں کام کرتے ہوئے مقابلہ کر رہی ہے۔

اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے کہا کہ اے ایس او گذشتہ نصف صدی سے خط ولایت عاشقان انقلاب اسلامی کے جذبے سے سرشکار ہوکر عملی میدان میں جدوجہد کر رہی ہے، تنظیم نے پاکستان کی سربلندی کیلئے خدمات انجام دی ہیں، جبکہ اصغریہ سے تربیت یافتہ سابقین اس وقت مختلف ملکی اور قومی اداروں میں جذبہ ایمان سے خدمات دیکر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button