علامہ راجہ ناصرعباس کی عید الفطر کےموقع پر وارثان شہداء اور زخمیوں سے ملاقات ،فاتحہ خوانی و عیادت
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے عید الفطر پشاور سانحہ کوچہ رسالدار میں زخمیوں اور خانوادگان شہداء کے ہمراہ گزاری۔قائد وحدت متاثرین کے گھروں میں گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بابرکت موقع پر اس اسلامی ریاست کی حفاظت و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی جائے، علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ملک و ملت کے لیے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر اور سر کا تاج ہیں۔ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ ملت تشیع نے قومی سلامتی اور امن کے لیے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ہم مکتب اہل بیت ع کے پیروکار ہیں اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم وحوصلہ کربلا سے لے رکھا ہے۔ہمیں بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میری قوم کا ایک ایک فرد مجھے اپنی اولاد اپنے خونی رشتوں کی طرح عزیز ہے۔انشاءاللہ خانوادگان شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔







