ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک کی جانب سے امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد

03 مئی, 2022 02:46

شیعیت نیوز:  ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ ادارہ شیعیت نیوزنیٹ ورک امت مسلمہ خصوصاً اپنے تمام قارئین کی خدمت میں عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر ہدیہ تبریک وتہنیت پیش کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جب کہ اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عید کے اس پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی۔

ادارہ شیعیت نیوزتمام قارئین سےاپیل کرتا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں میں اپنے عزیز واقارب کےساتھ ساتھ انہیں بھی ضروریاد رکھیں جنہیں عید کی خوشیوں میں کوئی یاد رکھنے والا نہیں ہے۔

7:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top