ایک لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینیوں کی مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

30 اپریل, 2022 12:01

شیعیت نیوز: رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قابضین کی تمام تر تخریب کاری اور ان کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 160,000 فلسطینی مسجد الاقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اس سال ماہ مقدس رمضان کے آخری جمعہ کی نماز ادا کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، القدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صیہونی ریاست کی طرف سے نمازیوں پر جبر اور صبح کی نماز کے دوران گولیوں اور صوتی بموں کے استعمال کے باوجود، مسجد اقصیٰ میں ایک بڑا ہجوم دیکھا گیا۔

فلسطینیوں نے نمازجمعہ پڑھنے کے بعد قابضین کی جارحیت اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور یروشلم میں یہودیت کے منصوبوں کی مذمت میں مختلف نعرے لگائے؛ انہوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مسجدالاقصی کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں اکٹھا ہونے والے فلسطینیوں پر یلغار کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کے بیان میں فلسطین کی حمایت کے لیے پختہ عزم پر زور دیا گیا، حسن نصر اللہ

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں بیالیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی عوام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے آج صبح سے ہی بڑی تعداد میں مسجدالاقصی میں اکھٹا ہونا شروع ہوگئے تھے۔

عالمی یوم القدس کی مناسبت سے گذشتہ روز بھی صیہونی حکومت کی فوج نے اپنی ریزرو فورس کے چھے بریگیڈ غرب اردن سے متصل سرحدی علاقوں میں تعمیردیوار حائل کے طول میں تعینات کردئے تھے۔

دوسری جانب کل جمعہ کے روز نماز جمعہ اور شام کو نماز تراویح اور عشا کی نمازوں میں سو دو لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں حاضری دی۔

اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی نمازاور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں دو لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز ادا کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

اسرائیلی فوج نے باب المغاربہ کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

12:13 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top