شام کے دارالحکومت دمشق میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی کا انعقاد

30 اپریل, 2022 08:44

شیعیت نیوز: یوم القدس کے حوالے سے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں عالمی یوم القدس کی تقریبات میں شامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) نے شام کے دارالحکومت میں عالمی یوم القدس کی تقریبات میں لوگوں کی موجودگی کو بڑے پیمانے پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کے عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی مظالم کے خلاف ان کی استقامت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بازار ’’الحمیدیہ‘‘ سے مسجد اموی کی جانب قدس مارچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ تک سال کے ہر دن کو یوم قدس سمجھنا چاہیے

دوسری جانب بحرین کی شاہی حکومت اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے خلاف ملک گیر سطح پر مظاہرے ہوئے۔

الوفاق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے مختلف علاقوں من جملہ الدراز، الدیر، ستره، شهرکان، المرخ اور ابوقوه میں کل رات ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور غاصب اسرائیل کے ساتھ منامہ حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مخالفت کا اعلان کیا۔

بحرینی عوام ہیھات من الذلہ، مردہ بادہ اسرائیل، صیہونیوں بحرین سے نکل جاؤ ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات جرم ہیں، جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

بحرینی عوام نے بارہا مظاہرے کرکے فلسطین اور فلسطینی عوام کے اہداف کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بحرین اور صیہونی حکومت نے 15 ستمبرسنہ 2020 کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

بحرین پرمسلط ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی بحرینی عوام پرزورمخالفت کررہے ہیں۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

بحرینی عوام ملک میں نسلی امتیازکے خاتمے، عدل و انصاف کے حصول اورمنتخب جمہوری نظام حکومت کے خواہاں ہیں۔

6:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top