پاراچنار میں تاریخی القدس ریلی کا انعقاد، ہزاروں مظاہرین کی شرکت

29 اپریل, 2022 23:05

شیعیت نیوز: پاراچنار میں سابق سینٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں تاریخی قدس ریلی نکالی گئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے شہید چوک پاراچنار پہنچے، جہاں مظاہرین کے اجتماع سے علمائے کرام نے خطاب کیا۔

سابق سینٹر علامہ سید عابد الحسینی، علامہ خیال حسین، تحریک حسینی کے رہنما علامہ تجمل حسین، حاجی عابد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ فلسطینوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم افسوسناک ہیں اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک امر مسلم ممالک کی خاموشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے بڑی آزادی قبلہ اول ریلی کا کراچی میں انعقاد، فضاء امریکا مردہ باد کی صداؤں سے گونج اٹھی

رہنماؤں نے فلسطین اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ علاقائی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے رہنماؤں نے بالش خیل سمیت تمام تر زمینی تنازعات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا اور پولیس بھرتیوں، تعلیم اور صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

10:35 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top